What is the census
2023ء کی مردم شماری
Census information in Urdu
جانیں کہ مردم شماری کیا ہے، ہم مردم شماری کیوں کرتے ہیں، اور آپ کس طرح حصہ لے سکتے ہیں۔
مردم شماری کیا ہے
What is the census
مردم شماری ایک ملک گیر سروے ہے جو ہر پانچ سال بعد منعقد کیا جاتا ہے۔ یہ Aotearoa/ نیوزی لینڈ میں تمام افراد کی سرکاری گنتی ہے کہ وہ کن جگہوں (رہائش گاہوں) پر رہتے ہیں یا ٹھہرے ہوئے ہیں۔
اگلی مردم شماری منگل 7 مارچ 2023 کو ہوگی۔
مردم شماری سے ہر ایک کو یہ سمجھنے میں مدد ملتی ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ Aotearoa/ نیوزی لینڈ کس طرح تبدیل ہوا ہے۔ اس سے حکومت اور دیگر تنظیموں کو لوگوں اور کمیونٹیوں کے لئے خدمات کی منصوبہ بندی کرنے میں بھی مدد ملتی ہے جیسے اسپتال، اسکول اور پبلک ٹرانسپورٹ۔
جانیں کہ لوگ اور کمیونٹیاں مردم شماری کا ڈیٹا کیسے استعمال کرتی ہیں
Who needs to do the census
کن افراد کو مردم شماری میں حصہ لینا ہے
Who needs to do the census
ہر وہ شخص جو Aotearoa نیوزی لینڈ میں مردم شماری کے دن، منگل 7 مارچ 2023 کو موجود ہوگا اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ مردم شماری میں حصہ لے۔ اس میں یہ افراد شامل ہیں:
- نیوزی لینڈ کے شہری
- نیوزی لینڈ کے مستقل رہائشی
- نیوزی لینڈ میں مقیم غیرملکی افراد
- نیوزی لینڈ میں موجود غیر ملکی وزیٹرز۔
آپ کو درج ذیل کے باوجود مردم شماری فارم کو پُر کرنے کی ضرورت ہے:
- آپ ایسی جگہ پر رہتے ہیں جو گھر نہیں ہے
- آپ ہسپتال میں ہیں
- آپ کا کوئی رہائشی پتہ نہیں ہے
- آپ نیوزی لینڈ میں سفر کر رہے ہیں یا کام کر رہے ہیں۔۔
What you are asked in the census
مردم شماری میں آپ سے کیا پوچھا جاتا ہے
What you are asked in the census
مردم شماری میں آپ کے بارے، آپ کی رہائش گاہ (وہ جگہ جہاں آپ رہتے ہیں یا ٹھہرے ہوئے ہیں) اور آپ کے پاس رہنے والے یا ٹھہرے ہوئے دوسرے افراد کے بارے میں سوال پوچھے جاتے ہيں۔
جو معلومات ہم آپ سے اکٹھی کرتے ہیں انہیں دوسرے تمام افراد کی معلومات کے ساتھ ملا کر Aotearoa نیوزی لینڈ میں مقامات اور کمیونٹیوں کے بارے میں ڈیٹا اور اعدادوشمار فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
Stats NZ آپ کی معلومات اور شناخت کی حفاظت کرتا ہے۔ ہم یقینی بناتے ہیں کہ ہمارے شائع کردہ ڈیٹا میں آپ کی شناخت نہیں ہو سکتی۔
ہم آپ کے انفرادی جوابات کو کسی کے ساتھ شیئر نہیں کرتے۔ اس میں سرکاری تنظیمیں شامل ہیں جیسے وزارت برائے سماجی ترقی، Kainga Ora، نیوزی لینڈ پولیس یا ان لینڈ ریونیو۔
How you will get your census forms

آپ اپنے مردم شماری کے فارم کیسے حاصل کریں گے
How you will get your census forms
Stats NZ آپ کو مردم شماری اور اس میں حصہ لینے کے طریقے کے بارے میں معلومات بھیجے گا۔
- نیوزی لینڈ کے کچھ حصوں میں مردم شماری کے عملے کا ایک رکن آپ سے مل کر آپ کو کاغزی فارم اور آن لائن مردم شماری کرنے کے لیے رسائی کوڈ پر مشتمل ایک خط فراہم کرے گا۔
- نیوزی لینڈ کے دیگر حصوں میں رہائش گاہوں کو صرف آن لائن مردم شماری کرنے کے لیے رسائی کوڈ پر مشتمل ایک خط بھیجا جائے گا۔
You can do the census online or on paper

آپ آن لائن یا کاغذ پر مردم شماری کر سکتے ہیں
You can do the census online or on paper
اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کی رہائش گاہ کو کیا بھیجا جاتا ہے، آپ مردم شماری آن لائن یا کاغذی فارم پر کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کو اپنی رہائش گاہ پر کاغذی فارم موصول نہیں ہوتے یا آپ کو مزید فارمز کی ضرورت ہے تو آپ انہیں ہم سے بغیر کسی قیمت کے آرڈر کر سکتے ہیں۔
آن لائن اور کاغذی فارم انگریزی اور دو لسانی te reo Māori/English میں دستیاب ہیں۔ انگلش کاغذی فارم بڑے پرنٹ فارمیٹ میں بھی دستیاب ہیں۔
When to complete your census forms

اپنے مردم شماری کے فارم کب مکمل کرنے ہیں
When to complete your census forms
اپنے مردم شماری کے فارم ملتے ہی آپ انہیں بھر سکتے ہیں۔ فارمز کو منگل، 7 مارچ 2023 کو مردم شماری کے دن یا اس سے پہلے بھرنے کی کوشش کریں۔
جب آپ اپنے مردم شماری کے فارم بھرتے ہیں تو آپ یہ بتاتے ہیں کہ آپ منگل، 7 مارچ 2023 کی رات کو کہاں ٹھہرے ہوئے ہوں گے۔
آپ انہیں مردم شماری کے دن کے بعد بھی بھر سکتے ہیں۔
How to complete your census forms

اپنے مردم شماری کے فارم کب مکمل کرنے ہیں
How to complete your census forms
مردم شماری میں دو قسم کے فارم شامل ہیں۔
- ایک آپ کی رہائش کے بارے میں ہے۔ اسے ڈویلنگ فارم کہتے ہیں۔ ہر رہائش گاہ میں صرف ایک شخص کو یہ فارم بھرنے کی ضرورت ہے۔ اگر آپ دوسروں کے ساتھ رہتے ہیں تو چیک کریں کہ کون یہ فارم بھرے گا۔
- ایک فارم آپ کے بارے میں ہے۔ اسے انفرادی فارم کہتے ہیں۔ رہائش گاہ میں ہر فرد کو انفرادی فارم بھرنے کی ضرورت ہے۔ والدین یا دیکھ بھال کرنے والوں کو یہ چیک کرنے کی ضرورت ہے کہ شیرخواروں سمیت بچوں کے لیے الگ الگ فارم بھرا گیا ہے۔
- ایک ڈیوائس جس پر انٹرنیٹ براؤزر ہو، جیسے اسمارٹ فون، کمپیوٹر، یا ٹیبلیٹ
- انٹرنیٹ تک رسائی
- آپ کے گھرانے کا نجی رسائی کوڈ جو آپ کے مردم شماری کے خط میں ہوتا ہے۔
- اپنے اسمارٹ فون، ٹیبلیٹ یا کمپیوٹر پر انٹرنیٹ براؤزر کھولیں۔
- مردم شماری کی ویب سائٹ پر جانے کے لیے www.census.govt.nz ٹائپ کریں۔
- اس بٹن پر کلک کریں جس پر ‘Start your census' لکھا ہے۔
- اپنے گھرانے کا رسائی کوڈ درج کریں۔
- 'Start' بٹن پر کلک کریں۔
- آپ کی رہائش میں صرف ایک فرد کو گھریلو سیٹ اپ فارم مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔ اس شخص کو یہ فارم پہلے مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔
- آپ کی رہائش میں صرف ایک فرد کو ڈویلنگ فارم مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔
- آپ کی رہائش گاہ میں ہر فرد کو ایک انفرادی فارم بھرنے کی ضرورت ہے۔
- ہر فارم مکمل کرنے کے بعد 'Submit' بٹن پر کلک کریں
- فارم کو مکمل کرتے وقت کسی بھی صفحے کو بند یا ریفریش نہ کریں
- فارم بھرتے وقت 20 منٹ سے زیادہ وقفہ نہ لیں۔
- گھریلو سیٹ اپ فارم
- ڈویلنگ فارم
- اپنے گھر کے ہر فرد کا انفرادی فارم۔
- نیلے یا سیاہ قلم کا استعمال کریں
- بڑے حروف میں لکھیں
- اپنے جوابات انگریزی یا te reo Māori میں لکھیں
- مدد کے لئے گائیڈ نوٹ دیکھیں۔
- اپنا ڈویلنگ فارم
- اپنے گھر کے ہر فرد کا انفرادی فارم۔
آن لائن مردم شماری کرنے کے لیے، آپ کو درج ذیل کی ضرورت ہو گی:
آپ کے گھر کا نجی رسائی کوڈ
آپ کا رسائی کوڈ آپ کے مردم شماری کے خط میں سامنے کی طرف موجود ہوتا ہے اور یہ 12 نمبروں اور حروف کا مرکب ہوتا ہے۔
یہ صرف آپ کی رہائش گاہ میں رہنے والے یا وہاں ٹھہرنے والے لوگوں کے لیے ہی استعمال کیا جانا چاہیے۔
اگر آپ نے اپنا رسائی کوڈ کھو دیا ہے تو آپ ہم سے دوسرے کوڈ کی درخواست کر سکتے ہیں۔
اپنے آن لائن فارمز تک رسائی حاصل کرنا
اپنے آن لائن فارموں تک رسائی کے لیے ان ہدایات پر عمل کریں۔
اب آپ کو اپنے گھر کے مردم شماری کے فارم تک رسائی حاصل ہو جائے گی۔
اپنے مردم شماری کے فارمز کو آن لائن مکمل کرنا
مردم شماری کا تیسرا فارم بھی آن لائن موجود ہے جسے گھریلو سیٹ اپ فارم کہا جاتا ہے۔ یہ آپ کے پتے اور آپ کی رہائش گاہ پر موجود لوگوں کے ناموں کی تصدیق کرتا ہے۔
اپنے مردم شماری کے فارم کو آن لائن مکمل کرتے ہوئے:
فارم بھرتے وقت 20 منٹ سے زیادہ وقفہ نہ لیں۔
اپنے کاغذی فارم بھرنا
اپنے کاغذی فارم بھرتے ہوئے:
اپنے کاغذی فارم واپس کرنا
آپ کو اپنے کاغذی فارموں کے ساتھ ایک مفت ڈاک لفافہ ملے گا۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنے تمام کاغذی فارم بھر لینے کے بعد انہیں بغیر کسی خرچے کے Stats NZ کو واپس بھیج سکتے ہیں۔ آپ کو لفافے پر ٹکٹ لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
لفافہ واپس پوسٹ کرنے سے پہلے چیک کرلیں کہ آپ نے تمام مکمل شدہ فارمز اس میں شامل کر لیے ہیں۔ براہ مہربانی Stats NZ کو درج ذیل واپس بھیجیں:
آپ ہم سے یہ درخواست بھی کر سکتے ہیں کہ کوئی شخص آپ کے پاس آ کر فارم وصول کر لے۔
How to get help to complete your census forms

اپنے مردم شماری کے فارم مکمل کرنے کے لئے کیسے مدد حاصل کی جا سکتی ہے
How to get help to complete your census forms
اگر آپ کو اپنے مردم شماری کے فارموں کو بھرنے کرنے کے لیے مدد کی ضرورت ہے تو آپ اپنے بھروسے والے کسی شخص سے مدد کے لیے کہہ سکتے ہیں۔ جیسے ایک:۔
- دوست
- خاندان کا رکن
- مردم شماری کلکٹر۔
آپ مردم شماری کی ہیلپ لائن کو 0800 236 787 پر مفت فون کر سکتے ہیں۔
آپ کسی ایسے شخص سے بات کرنے کا کہہ سکتے ہیں جو یہ زبان بولتا ہو:
- Te reo Māori
- ساموون
- ٹونگن
- مینڈارین
- کینٹونیز
- کورین
- ہندی
- پنجابی
Your information and privacy

آپ کی معلومات اور رازداری
Your information and privacy
آپ جو جواب دیتے ہیں ہم انہیں نجی اور محفوظ رکھتے ہیں۔ ہم قوانین اور معیارات کو لاگو کرکے اور سیکیورٹی کی متعدد پرتوں کا استعمال کرکے ایسا کرتے ہیں۔ جب ہم مردم شماری کا ڈیٹا جاری کرتے ہیں تو کوئی بھی آپ کی یا آپ کے مردم شماری کے سوالات کے جوابات کی شناخت نہیں کر سکتا۔